کچھ ایسی بھی چیزیں ہوتی ہیں جنھیں ہم زیادہ اہمیت نہیں دیتے لیکن ان کے بغیر رہنا پڑے تو پھر ان کے خاص ہونے کا احساس ہوجاتا ہے۔ ایسی ہی ایک چیز نل ہے۔ زرا سوچیں اگر ہمارے گھروں سے نل کو غائب کردیا جائے تو ہم ہاتھ اور برتن وغیرہ کیسے دھوئیں گے؟ آج کے آرٹیکل میں آپ کو نل کے متعلق ہی چند دلچسپ اور معلوماتی باتیں بتائی جائیں گی۔
یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے انھیں 20 سیکنڈ تک دھونا ضروری ہے۔ لیکن اس کام کو انجام دینے کے لئے لوگ غلط طریقہ بھی استعمال کرتے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہاتھ دھلنے کے بعد بھی گندا رہ جاتا ہے۔
نل میں ہاتھ دھونے کا درست طریقہ
جس نل کا ہینڈل اوپر ہو لوگ اسے ہاتھ سے دبا کر کھولتے ہیں۔ گندے ہاتھ سے استعمال کرکے جب دوبارہ بند کرتے ہیں تو دھلے ہوئے ہاتھ میں پھر سے پرانے جراثیم آ کر چپک جاتے ہیں۔ اس کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ اس طرح کے نل کو کلائی سے کھولا جائے۔ ویسے بھی یہ نل بنائے ہی کلائی سے کھولنے کے لئے دیے جاتے ہیں۔ کلائی سے کھولنے اور بند کرنے کی صورت میں نل گندا نہیں ہوتا اس وجہ سے دھلنے کے بعد ہاتھ بھی صاف رہتا ہے۔
ٹوائلٹ کے اندر شاور
تصویر میں ٹوائلٹ میں لگا شاور دراصل پورا سیٹ ہے جس میں جسم کے نچلے حصے کو دھویا جاتا ہے۔ یہ سیٹ پورٹ ایبل سٹز باتھ کہلاتا ہے۔ اس کے مختلف انداز ہوتے ہیں جیسے کہ کسی میں شاور ہوتا ہے اور کسی میں پمپ۔ اس پر جسم کے نچلے حصے کے امراض، انفیکشن اور آپریشن کا شکار مریض فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس میں نیم گرم پانی کے ساتھ کوئی دوا یا نمک وغیرہ ڈال کر بیٹھ کر باتھ لیا جاتا ہے جس سے جراثیم اور امراض کا خاتمہ ہوتا ہے۔
بیسن کے اندر کا بٹن
اکثر ہوٹلوں میں بیسن کے بیچوں بیچ ایک بٹن موجود ہوتا ہے جس کے بارے میں لوگ زیادہ نہیں جانتے۔ آج ہم آپ کو اس بٹن کے بارے میں معلومات دے رہے ہیں تاکہ آپ اچانک ایسا بیسن دیکھ کر پریشان نہ ہوجائیں۔
یہ بٹن دراصل دبا دیا جائے تو یہ پانی بھی روکتا ہے دورسرا اس میں سے کوئی لونگ یا کان کی بالی وغیرہ بیسن میں گرنے کی پریشانی بھی نہیں ہوتی۔ اس بٹن کا مقصد یہ ہے کہ پانی کو مطلوبہ وقت تک بیسن میں روکا جاسکے۔ اسے سنک پلگ کہتے ہیں اور اکثر یہ کسی چین کے ساتھ بھی موجود ہوتا ہے۔
پھنس جائے تو ٹھیک کرنے کا طریقہ
سنک پلگ استعمال کرتے کرتے کبھی کبھار پھنس بھی جاتا ہے تو اسے ٹھیک کرنے کا طریقہ بھی ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔ ایک ڈینٹل فلاس لیں اور چھری کی نوک سے اسے بٹن کے ہر طرف دبا دی اور دونوں سرے باہر رکھ کر باندھ دیں پھر ہلکے ہلکے انھیں اوپر کی جانب کھینچیں تو بٹن واپس اپنی اصلی حالت میں آجائے گا۔ مزید معلومات کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں۔