بلاول ہمارے گھر کی اینٹیں محترمہ کی دی ہوئی ہیں، ہمیں پانی سے باہر نکالو ۔۔ سندھ کے بزرگ کا گرج دار آواز میں دل کی بات کہہ دی، دیکھیں

image

بلاول صاحب ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ یہ الفاظ ہیں سندھ کے شہر لاڑکانہ کے رہائشی کے۔ یہ بزرگ اپنے علاقے میں کھڑے ہو کر گرج دار آواز میں پی پی چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری کو پیغام دے رہے ہیں کہ نکلو باہر ہمارا ذولفقارعلی بھٹو تو بھی یوں ہی عوام کیلئے نکلتا تھا۔

آج آپ دیکھ لو ہمارا کیا حال ہے اور یہ بھی جان لیں آپ کے ہمارے گھر کی ایک ایک اینٹ محترمہ بے نظیر بھٹو کا دیا ہوا تحفہ ہے ہم اسی میں مریں گے اور اسی میں جیئیں گے۔ بے شک آپ کو میری باتیں بری لگیں لیکن میں سچ کہوں گا۔ یہی نہیں آخر ہم نے بھی تو لاڑکانہ کا پانی پیا ہے اور یہ بات سب نمائندے بھی سن لیں۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہے کہ اسے اب تک 3 عشاریہ 3 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 4 ہزار سے زائد لوگ اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts