سنیچر کی رات حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے بعد فریقین میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ لانگ مارچ آج دوپہر لکی مروت سے شروع ہوجائے گا۔ درجہ بدرجہ کارکنوں کی شمولیت کے بعد وہ آٹھ اکتوبر کو خیرآباد پہنچیں گے۔ اس مقام پر مختلف اضلاع سے قافلے مارچ میں شامل ہوں گے، جہاں اگلے مرحلے کا لائحۂ عمل بتایا جائے گا۔
- پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ختم ہو گئے ہیں، خدانخواستہ ایک بھی جان گئی تو ذمے دار سہیل آفریدی ہوں گے: وزیرِ داخلہ محسن نقوی
- پی ٹی آئی کے سات مطالبات: 'یقین دہانیوں پر عمل ہوا تو لانگ مارچ منسوخ کریں گے' سہیل آفریدی
- لکی مروت میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی تیاریاں، مختلف علاقوں سے قافلے روانہ، سہیل آفریدی کا کنٹینر گنڈی چوک پہنچ گیا
- آبنائے ہرمز میں ایک تیل بردار بحری جہاز پر میزائل حملہ کیا گیا
- جنوبی سعودی عرب کی جانب داغے گئے تین بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے: سعودی قیادت میں قائم اتحاد کا دعویٰ
- خاران کے اغوا کیے گئے ڈپنی کمشنر بازیاب کرا لیے گئے: حکام
- قصور: انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہری ہلاک، ایک زخمی
- چھ ممالک نے مکہ معاہدے کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کی ہے: پاکستانی وزیر خارجہ
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی بھی لکی مروت پہنچ گئے