اور کوئی خدمت ہمارے لائق ۔۔ نواز اور آصف علی کی بھارت سے میچ جیتنے کی خوشی منانے کی ویڈیو وائرل

image

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر اپنی ہار کا بدلہ لے لیا۔ 5 وکٹوں سے بڑے مقابلے کو جیتنے کے بعد ایشیا کپ کے اس بڑے معرکے کے ہیرو آصف علی اور محمد نواز نے خوب جشن منایا، جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے شکریہ لڑکو کے کیپشن کے ساتھ شیئر کر ڈالی۔

ہوا کچھ یوں کہ اعصاب شکن مقابلے بعد ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں آصف علی کہتے ہیں کہ اور کوئی خدمت ہمارے لائق، اسی بات پر محمد نواز بھی چپ نہ رہ سکے اور کہہ گئے کہ آصف علی کا نام یاد رکھنا۔

اس مختصر سی ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر 41 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 71 ہزار سے زائد لوگوں نے اسے پسند کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US