پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئے سسٹم کے نفاذ پر غور کر رہا ہے جس کے تحت فرنچائزز کھلاڑیوں کو منتخب کر سکیں گی۔ پی ایس ایل گورننگ کونسل کی جمعے کو ہونے والی میٹنگ میں نئے نظام ڈری اکشن (Drauction) پر بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ مزید کام اور غور و خوض کے بعد اس کے نفاذ کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
میٹنگ میں فرنچائزز کے مالکان اور پی سی بی کے عہدیداروں نے یہ بات زیر غور لائی کہ پی ایس ایل 11 میں پرانے ڈرافٹ سسٹم کو برقرار رکھا جائے یا نیا اکشن سسٹم متعارف کرایا جائے۔ ذرائع کے مطابق نئے سسٹم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے پرانا ڈرافٹ سسٹم برقرار رکھنے جبکہ اوورسیز کھلاڑیوں کے لیے ڈری اکشن سسٹم رائج کرنے پر بحث جاری ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل ہوئی ہیں حیدرآباد اور سیالکوٹ، جنہیں حالیہ اکشن میں بالترتیب 175 اور 185 کروڑ روپے میں بک کیا گیا۔
پی ایس ایل کی میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگلے سال کے لیے لیگ کا مکمل شیڈول اور میچز کے مقامات کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ میٹنگ کی صدارت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کی۔