شبمن گل نے ہوٹل روم میں 3 لاکھ روپے کی فلٹر مشین نصب کرا دی

image

بھارت کے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نے اپنی صحت و سلامتی کے پیش نظر اندور میں قیام کے دوران ایک غیر معمولی قدم اٹھایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شبمن گل نے اپنے ذاتی اخراجات سے تقریباً تین لاکھ روپے مالیت کی جدید پانی فلٹر کرنے والی مشین خرید کر ہوٹل کے کمرے میں نصب کروا دی ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اندور شہر میں حالیہ دنوں آلودہ پانی پینے سے ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں تقریباً 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین ہزار سے زائد افراد بیمار پڑ گئے تھے۔ اگرچہ اندور کو بھارت کے صاف ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے، تاہم اس واقعے کے بعد پانی کے معیار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

اندور کرکٹ ایسوسی ایشن نے سانحے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت دونوں ٹیموں اور میچ آفیشلز کے لیے خصوصی منرل واٹر فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے، تاہم اس کے باوجود بھارتی کپتان نے اضافی احتیاط کو ترجیح دی۔

میڈیا کے مطابق شبمن گل کی جانب سے نصب کی گئی یہ فلٹر مشین منرل واٹر کو بھی مزید صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کو انڈور میں کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US