آئی سی سی کے مذاکرات کو جھٹکا، بھارتی آفیشل کو بنگلا دیش ویزا نہ ملنے سے اجلاس متاثر

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات کو جھٹکا لگا جب آئی سی سی کی مذاکراتی ٹیم میں شامل بھارت سے تعلق رکھنے والے عہدے دار کو بنگلا دیش حکومت نے ویزا جاری نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈھاکا میں آج مذاکرات ہونے تھے، جس کے بعد فیصلہ ہونا تھا کہ بنگلا دیش کی ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے میچز بھارت میں کھیلے گی یا انہیں سری لنکا منتقل کر دیا جائے گا۔ آئی سی سی نے مذاکرات کے لیے اینٹی کرپشن اور سیکیورٹی کے ہیڈ اینڈرو اپ گریو سمیت دو عہدے دار نامزد کیے تھے، لیکن بھارتی آفیشل ٹائم پر ڈھاکا نہیں پہنچ سکے۔ آج آئی سی سی کی نمائندگی اینڈرو ایف گریو کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو بھارت میں میچز کھیلنے پر راضی کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن بنگلا دیش بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں اور افیشلز کی بھارت میں سیکیورٹی کے خدشات کے باعث اپنے مطالبے پر قائم رہنے کا عندیہ دیا ہے کہ میچز سری لنکا میں کرائے جائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US