ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے سائنس اور جنرل گروپ ریگولر جماعت نہم کے سالانہ امتحانات 2023ء کیلئے انرولمنٹ /آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 11نومبر تک توسیع کر دی ہے۔چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ جن اسکولوں نے ابھی تک طلباء و طالبات کے انرولمنٹ فارم جمع نہیں کرائے ہیں وہ جلد از جلد انرولمنٹ فارم جمع کرا دیں اس کے بعد تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی اور انرولمنٹ فارم نئے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ ہی جمع کئے جائیں گے۔ گورنمنٹ اسکولوں کے سربراہان بھی بغیر کسی فیس کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق انرولمنٹ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔