بازو پر اپنی اصلی ناک لگوالی ۔۔ خاتون نے ایسا کیوں کروایا؟ وجہ آپ کو بھی چکرا کر رکھ دے گی

image

دنیا بھر سے آئے روز عجیب طرح کے واقعات جنم لیتے ہیں جن کی حقیقت ذہن کو الجھا کر رکھ دیتی ہے۔ ایک ایسے ہی واقعے سے متعلق آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس کی وائرل ہونے والی تصویر نے لوگوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر نے دیکھنے والوں کو چکرا کر رکھ دیا۔ تصویر میں دیکھا گیا کہ خاتون کے بازو پر ان کا ناک لگا ہوا ہے۔ ذہن میں سب سے پہلے یہی سوال آتا ہے کہ بھلا خاتون کی ایسی کیا مجبوری تھی کہ اس نے اپنے بازو پر ناک لگوالی۔

فرانس سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے بازو پر ناک کی افزائش کروائی اور پھر اسے سرجری کے ذریعے چہرے پر لگوا لیا۔

2013 میں خاتون مریضہ کا ریڈیو تھراپی اور کیموتھراپی کے ذریعے ناک کے کینسر کا علاج کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس کی ناک کا کچھ حصہ ضائع بھی ہو گیا تھا۔ تعمیر نو کی کوششوں اور مصنوعی اعضاء کی ناکامیوں کے باوجود برسوں سے وہ اس کے بغیر زندگی گزار رہی تھیں۔

لیکن طبی ٹیکنالوجیز کی بدولت، وہ ایک نئی ناک حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

کارٹلیج کو تبدیل کرنے کے لیے تھری ڈی پرنٹ شدہ بائیو میٹریل سے بنی اپنی مرضی کی ناک خاتون کے لیے بنائی گئی اور پھر اس کے بازو پر لگائی گئی۔

ڈاکٹروں نے دو ماہ کی افزائش کے بعد ایک سرجری کے ذریعے بازو سے ناک نکال کر چہرے پر لگا دیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts