کئی فٹ کی مونچھیں۔۔ سب سے لمبی ناک اور۔۔ دنیا کے 10 دلچسپ اور عجیب و غریب ریکارڈز

image

ہر انسان دنیا میں نام پیدا کرنے کی خواہش رکھتا ہے اور کچھ لوگ اپنی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کڑی محنت اور کچھ لوگ ایسے عجیب و غریب کام کرتے ہیں کہ دنیا حیران رہ جاتی ہے اور لوگوں کے یہ کارنامے تاریخ کے پنوں پر ہمیشہ کیلئے امر ہوجاتے ہیں۔

دنیا میں ہر سال ہزاروں نئے ریکارڈز بنتے ہیں جن میں سے کچھ بہت ہی عجیب ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو دنیا کے 10 عجیب و غریب ریکارڈز کے بارے میں بتائیں گے۔

1۔مونچھیں

آپ نے امیتابھ بچن کا مشہور ڈائیلاگ مونچھیں ہوں تو نتھو لال جیسی ورنہ ناں ہوںتو سنا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے لمبی مونچھوں کا ریکارڈ بھی بھارت کے ہی ایک شخص ہے پاس ہے۔ بھارت کے رام سنگھ چوہان 14 فٹ کی مونچھوں کو ریکارڈ بناچکے ہیں۔

2۔ناخن

امریکا سے تعلق رکھنے والی ڈیانا آرمسٹرانگ نے 1997 میں اپنے ناخن کاٹنا بند کیا تھا اور 25 سال سے ناخن بڑھانے والی خاتون کے ناخنوں کی لمبائی 58 سینٹی میٹر سے بھی زیادہ ہے جو ایک عالمی ریکارد ہے۔

3۔زبان

کیلیفورنیا کے نک اسٹوبرل 10 اعشاریہ 10 سینٹی میٹر کی زبان کے ساتھ دنیا میں سب سے لمبی زبان رکھنے والے انسان کا اعزاز رکھتے ہیں ۔ آپ انہیں شوق سے لمبی زبان کا طعنہ مارسکتے ہیں اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ آپ کے اس طعنے سے وہ ناراض نہیں بلکہ خوش ہونگے کیونکہ یہ لمبی زبان انہیں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بناچکی ہے۔

4۔بڑا منہ

امریکا کا 14 سالہ نوجوان آئزک جانسن 10 انچ سے بڑے منہ کا ریکارڈ اپنے نام کرچکا ہے۔ یہ نوجوان ایک وقت میں بڑے سائز کے 4 چیز برگر ایک وقت میں اپنے منہ میں ڈال سکتا ہے۔

5۔ شہد کی مکھیاں

چینی کے گاؤ بیگوو نامی شہری کو ایک وقت میں 11 لاکھ سے زیادہ شہد کی مکھیوں سے اپنے جسم کو ڈھکنے کا اعزاز حاصل ہے۔گاؤ نے یہ ریکارڈ 2015 میں 109 کلو وزنی مکھیوں کے ساتھ قائم کیا۔

6۔داڑھی سے وزن اٹھانا

انسانی داڑھی کے ذریعے اٹھایا جانے والا سب سے زیادہ وزن 63اعشاریہ 80 کلوگرام ہے ۔ یہ ریکارڈ 2013 میں لیتھوانیا سے تعلق رکھنے والے انتاناس کونٹریماس نے ترکی میں بنایا تھا۔

7۔ لمبی ناک

ترکی کے مہمت اوزیریک نامی شخص کو دنیا میں سب سے لمبی ناک رکھنے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ صاحب اپنی 8اعشاریہ 80 سینٹی میٹر کی ناک کی وجہ سے مشہور ہیں۔

8۔ لچکدار جلد

انگلینڈ کے ایہلارس ڈین لوس کو سب سے لچکدار جلد رکھنے کا اعزاز حاصل ہے، ایک بیماری کی وجہ سے ان کی جلد بہت لچکیلی ہونے کی وجہ سے 6 اعشاریہ 25 انچ کی لمبائی تک پھیل سکتی ہے۔

9۔پستہ قد

دنیا میں سب سے پستہ قد خاتون کا اعزاز بھارت کی جیوتی امگے کو حاصل ہے جو صرف 2 فٹ کی ہے جبکہ مردوں میں یہ اعزاز کولمبیا کے ایڈورڈ نینو ہرنینڈز کے پاس ہے جو 2 فٹ 4اعشاریہ 38 انچ قد کے ساتھ جیوتی سے صرف 10 سینٹی میٹر لمبے ہیں۔

10۔ طویل قامت

پاکستان کے عالم چنہ سمیت دنیا میں کئی طویل القامت انسان گزرے ہیں لیکن اس وقت دنیا کے سب طویل القامت انسان کا اعزاز ترکی کے ایک کسان سلطان کوسن کے پاس ہے جن کا قد 8 فٹ اور 2 اعشاریہ 8، 2 انچ ہے اورکرد نسل میں وہ تاریخ میں ساتویں سب سے لمبے آدمی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts