سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز ہیں، جس میں کئی ایسے واقعات کا ذکر ہوتا ہے جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ونزویلا سے تعلق رکھنے والا ارماندو ایک ٹیٹو آرٹسٹ ہے، جو کہ اسی پیشے سے منسلک بھی ہے۔ اپنے پیشے سے خوش ہونے والا یہ جوان شادی شدہ ہے، جبکہ والدہ کے ساتھ رہائش اختیار کیے ہوئے تھا۔
تاہم ارماندو کو گھومنے پھرنے کا بے حد شوق تھا، یہی وجہ تھی کہ ایک ایسی ہی دلچسپ آفر اسے ہوئی جس میں ساحلی علاقے میں انہیں گھومنے کا موقع ملا، لیکن یہی وہ موقع تھا جب ارماندو کی زندگی ہی بدل گئی۔
خوشحال زندگی گزارنے کی غرض سے ارماندو نے اہلیہ کے ہمراہ ڈامینیکن ریپبلک میں زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا، اسی دوران ان کے ایک دوست نے ایک ٹریول ایجنسی کا پیکج ان کے ساتھ شئیر کیا، جو ارماندو کو بے حد پسند کیا اور فیصلہ کیا کہ اپنی نئی زندگی کا آغاز اسی ساؤنا آئی لینڈ سے کریں گے۔
اس ٹریول ایجنسی کے پیکج میں ہر سہولت موجود تھی، یہاں تک کہ کھانا پینا اور ڈرنک بھی۔ یہی وہ چیز تھی جس نے ارماندو کی زندگی بدل دی، دراصل ظاہری طور پر پُر کشش معلوم ہونے والی اس ایجنسی نے ہی ارماندو کی زندگی کو ایسا کر دیا تھا۔
ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی ساحل سمندر پر تمام لوگ تفریح سے لطف اندوز ہو رہے تھے اسی دوران ارماندو نے ایجنسی کی جانب سے مہیا کیا گیا شربت جو کہ عین ممکن ہے شراب ہی تھی پی لیا۔
اس کے بعد اسی دن کی رات سے ارماندو غیر معمولی طور پر برتاؤ کرتے دکھائی دے رہے تھے، یہاں تک کہ اس نے چیخنا چلانا شروع کر دیا، کیونکہ ارماندو کو غیر مطمئن صورتحال کا سامنا تھا جس میں سکون نہیں لے پا رہا تھا۔
شدید سر درد، خراب صورتحال کے باعث جب وہ اسپتال پہنچا تو بہت دیر ہو چکی تھی، ڈاکٹرز نے جب اہلیہ اور دوستوں کو بتایا کہ ارماندو کا دماغ فیل ہو چکا ہے، یعنی کسی چیز نے ارماندو کو نیورولاجیکل نقصان پہنچایا ہے۔
اور پھر ارماندو اپنے جسم پر اختیار کھوتا گیا یہاں تک کہ کمزور اتنا ہو گیا کہ پہچاننا مشکل ہو گیا، تاہم والدہ اور اہلیہ نے ارماندو کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ارماندو کو دیا جانے والا شربت زہر آلود تھا، جس کے بعد اس ایجنسی پر بھی سخت پابندی لگا دی گئی۔ لیکن ارماندو کی زندگی ویسی نہیں ہو پائی، کیونکہ اس شربت نے جو نقصان پہنچایا ہے، اسے بہتر ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
ایک شربت نے کیسے ایک انسان کی زندگی بدل دی، یہ انسان سوچ بھی نہیں سکتا ہے، جبکہ یہ بھی حیران کن ہے کہ کیسے ایک ہٹا لٹا نوجوان بستر مرگ پر آ گیا ہے۔