اس کا مطلب قیامت قریب ہے اور ۔۔ دنیا بھر میں جانور گول چکر لگانا کیوں شروع ہو گئے؟ سائنس نے خوفناک انکشاف کر دیا

image

گزشتہ چند دنوں سے عالمی سوشل میڈیا پر جانوروں کی ویڈیوز کافی وائرل ہیں، جس میں جانور ایک گول دائرے کی صورت میں چکر لگا رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر بھیڑوں کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی، جبکہ حیرانگی کا بھی باعث بن گئی تھی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اردن کے ایک فارم میں بھیڑ ایک گول دائرے میں چکر لگا رہے ہیں، جبکہ اس چکر کے دوران وہ بنا سکی حرکت کے بس گھوم رہے تھے۔

اس ویڈیو کے کچھ دنوں بعد ایک اور ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا جب چین کے علاقے منگولیا میں بھی ایسا ہی کچھ منظر دیکھنے کو ملا، جہاں رات کے اندھیرے میں گول دائرے میں چکر لگانے والے مینڈھوں نے صبح سوج طلوع ہونے کے بعد تک اس عمل کو جاری رکھا، اس دوران ہزاروں مینڈھے اس عمل کو دہرا رہے تھے۔

سائنسدانوں کے مطابق ایک موت کا باعث بننے والا بیکٹیریا جانوروں کو اس عمل کو کرنے پر مجبور کر دیتا ہے، اس دوران بھیڑ اور مینڈھے ایک ایسی صورتحال سے دوچار ہو جاتے ہیں جہاں وہ ڈپریشن تک کا شکار ہو جاتے ہیں، جبکہ کھانا چھوڑ دینا اور جانور کی بُری صورتحال کے طور پر بھی سامنے آتا ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ مینڈھا تک اس جان لیوا بیکٹیریا کی رسائی جانور کے کھانے، مٹی اور فضلے سے ہو سکتی ہے، جبکہ مقامی تحقیق اور نظریے کے مطابق اگر جانور گول دائرے میں گھومنا شروع کر دے تو یہ خوفناک علامات کی نشاندہی کرتا ہے۔

کچھ کا ماننا ہے کہ گول دائرے میں گھومنے والے جانور دراصل یہ بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ دنیا میں بہت بڑی تباہی آنے والی ہے، کوئی بہت بڑا زلزلہ آئے گا یا پھر طوفان یا ہو سکتا ہے کہ آتش فاشں پھٹے گا، جو کافی تباہی مچائے گا، جبکہ ایک نظریہ یہ بھی یے کہ اگر جانور اس طرح گول دائرے میں گھومنا شروع ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ اب دنیا ختم ہونے والی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts