میٹرک بورڈ، ضمنی امتحانات کی مارک شیٹ جاری کرنے کا اعلان

image

سائنس گروپ کی 23جنوری اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کی مارک شیٹ 24جنوری کو متعلقہ سیکشن سے جاری کی جائیں گی، ناظم امتحانات

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق ضمنی امتحانات 2022 کی مارک شیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ ناظم امتحانات عمران طارق نے بتایا کہ ضمنی امتحانات سائنس گروپ کی مارک شیٹ پیر 23جنوری کو جبکہ جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کی مارک شیٹ 24جنوری کو متعلقہ سیکشن سے جاری کی جائیں گی۔ بورڈ سے الحاق شدہ اسکول سربراہان اپنے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ یا مجاز نمائندے کو بھیج کر مارک شیٹ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوار بھی کمرہ نمبر 5سے اپنی مارک شیٹ حاصل کر سکیں گے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US