پی ایس ایل 8: زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 155 رنز کا ہدف باآسانی چھ وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

پشاور کی جانب سے جمی نیشم نے 37 اور پاوول نے 36 رنز کی باری کھیلی جب کہ کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث گلیڈی ایٹرز کے بیٹز کھل کر نہ کھیل سکے۔ کوئٹہ کی جانب سے افتخار 50، سرفراز 38 اور اوڈین سمتھ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے دو جب  کہ جیمی نیشم اور ارشد اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیمیں

🚨TOSS UPDATE🚨 elected to field.

Follow ball-by-ball updates: #SabSitarayHumaray l #QGvPZ l #HBLPSL8 pic.twitter.com/V0RKiEMUk5

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US