پرویز الہیٰ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

image

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے پرویز الہیٰ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہیٰ کو پی ٹی آئی کا صدر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرویزالہیٰ اور ان کےساتھیوں نے پی ٹی آئی کا بھرپورساتھ دیا۔

اس موقع پر پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ ہمیشہ دیتے رہیں گے اور پی ٹی آئی کو مزید مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عمران خان کے دور کےترقیاتی منصوبے بند کردیئے،کوئی کام شہبازشریف نے ایسا نہیں کیا جس سے عام آدمی کا فائدہ ہو۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US