پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈ ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت بولنگ کا فیصلہ کیا۔
قلندرز کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت داری بنائی، اس موقع پر فخر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 62 کے اسکور پر لاہور کا دوسرا اوپنر طاہر بیگ بھی واپس لوٹ گیا۔
اس نے 15 گیندوں پر 31 رنز کی باری کھیلی۔ان کے علاوہ شائے ہوپ نے 47 اور سکندر رضا 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کوئٹہ کی جانب سے اسمتھ اور قیس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹیمیں🚨TOSS UPDATE🚨 elected to field.
Follow ball-by-ball updates: #SabSitarayHumaray l #QGvLQ l #HBLPSL8 pic.twitter.com/xDd8LqBvQr
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2023