سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیران کردیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو امام کعبہ سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔
امام کعبہ کا شمار دنیا کی ان چند مقبول اور اہم شخصیات میں ہوتا ہے، جو کہ دنیا کے مقبول مذاہب میں سے ایک اسلام کے سب سے خاص اور مقدس مقام خانہ کعبہ میں نماز کی امامت کراتے ہیں۔
تاہم اس سب میں امام کعبہ کا رتبہ اور ان کے لیے سعودی عرب کی جانب سے دی گئی سہولیات سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
LifeInSaudiArabia.net نامی ویب سائٹ کی جانب سے اسی حوالے سے آرٹیکل پبلش کیا گیا تھا، جس میں امام کعبہ سے متعلق بتایا گیا۔
اس وقت امام کعبہ السدیس ہیں، جو کہ 1984 میں اس مرتبے پر فائز کیے گئے تھے، امام کعبہ کی 9 اولاد ہیں، جبکہ ایک اہلیہ۔
ویب سائٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے امام کعبہ اور امام مسجد نبویﷺ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ حکومت اس اہم ذمہ داری کی تنخواہ نہیں دے گی۔
اس خدمت اور ذمہ داری کی قیمت پیسوں میں ادا کی ہی نہیں جا سکتی ہے، اسی لیے حکومت سعودیہ امام کعبہ کو خالی چیک دیتی ہے، ہر ماہ خالی چیک دیا جاتا ہے، جس سے امام کعبہ اور امام مسجد نبوی ﷺ اپنی حیثیت اور ضرورت کے مطابق رقم لکھ لیتے ہیں۔
12 سال کی عمر میں قرآن حفظ کرنے والے امام کعبہ نے اسلامک شریعہ میں ڈگری حاصل کی، جبکہ ماسٹرز بھی کیا اور ڈاکٹریٹ بھی اسلامک شریعہ میں کیا۔