10 سال بعد اللہ نے ایک ساتھ 7 بچے دیے ۔۔ اللہ کے گھر سے آئے والد کو ایسی خوشی ملی کہ ہر وقت شکر ادا کرتا رہا

image

اولاد کا سکھ ہر ایک کو نہیں ملتا ہے، لیکن جب جوڑے کو کئی سال بعد یہ خوش خبری مل جائے تو والدین کے لیے یہ دنیا کا سب سے بڑا دن ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستان کے شہر ایبٹ آباد کے والدین کے لیے بھی وہ دن سب سے خاص تھا، جب ان کے ہاں ایک نہیں دو نہیں بلکہ سات ننھے مہمانوں کی آمد ہوئی تھی۔

عام طور پر ایک ننھا مہمان بھی آئے تو والدین کے لیے یہ خوشی کا لمحہ ہوتا ہے، لیکن یہاں تو پھر 7 نومولود بچے آئے تھے۔

مزدوری کرنے والے والد کا تعلق بھی مڈل کلاس گھرانے سے ہے، جب والد نے یہ خبر سنی تو ظاہر ہے ان کے لیے یہ لمحہ کسی خاص دن سے کم نہ تھا، مگر پریشانی یہ بھی تھی کہ 7 بچوں کی ڈلیور کے لیے انتظامات بھی خاص ہونا تھے۔

کیونکہ ممکنہ طور پر بچے کمزور بھی ہو سکتے تھے، جبکہ والدہ کے لیے بھی خطرہ تھا، ایسے میں نومولود بچوں کی پیدائش جناح انٹرنیشنل اسپتال میں ہوئی۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق 10 سال بعد جوڑے کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، والد سعودی عرب میں مزدوری کرتے ہیں، تاہم کرونا کی وجہ سے وطن واپس آ گئے تھے۔

2021 میں پیدا ہونے والے 7 بچوں میں سے ایک بچہ اگلے ہی روز انتقال کر گیا تھا، جبکہ دیگر بچوں سمیت والدہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے علاج ممکن ہوا۔

پیدا ہونے والے بچوں میں 4 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں، جن میں سے ایک انتقال کر گیا تھا۔ اگرچہ بچوں کو سانس کا مسئلہ تھا تاہم بچوں کی صحت پر ڈاکٹرز خاص توجہ دے رہے تھے۔

واضح رہے بچوں کی صحت کمزور تھی، تاہم ان کی صحت کے حوالے سے مزید مصدقہ خبر سامنے نہیں آئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US