اکثر دوسروں کی مدد کرنا اور انہیں خوشی دینا آسان نہیں ہوتا ہے، لیکن جب یہ عمل کوئی کرے، تو پھر سامنے والے کے چہرے کی خوشی بھی دیدنی ہوتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کو صارفین خوب پسند کر رہے ہیں، کیونکہ نوجوان نے کچھ ایسا کیا جو کہ سب کو حیران کر رہا ہے۔
صارف نے چکرا چننے والے بچوں کو ایک ایسا تحفہ دیا، جو انہیں خواب معلوم ہو رہا تھا، نوجوان کے ساتھ یہ چھوٹے بچے کچرا کنڈی میں موجود اخباروں اور اللہ رسول کے نام والے پرچوں کو اٹھاتے ہیں۔
نوجوان کی مدد کرنے والے ان غریب بے سہارا بچوں کو اسی نوجوان نے ایک ایسا تحفہ دیا، جو کہ بچے بھی سوچ کر حیران تھے۔
سب سے پہلے تو نوجوان نے بچوں کو کپڑے دلائے، نئے کپڑے لینے کی خوشی ہی ایسی تھی کہ چہرے سے ہٹ ہی نہیں رہی تھی، پھر جوٹے لینے گئے۔
جوتے لینے کے بعد نوجوان نے بچوں کے بال بنوائے، انہیں کے ایف سی لے جا کر کھانا کھلایا اور ساتھ پارک میں ان کے ساتھ وقت بتایا۔
ایسا بہت کم ہوتا ہے، کہ جب لوگ اپنے ساتھ کا کرنے والوں کو بھی وہی چیزیں فراہم کریں، جن کا لفط وہ خود اٹھاتے ہیں۔
لیکن اس نوجوان کی ٹیم کا حصہ، یہ چھوٹے بچے، جنہیں نوجوان نے پورے لطف اندوز کیا، سب کو ایک پیغام دے گیا ہے کہ بانٹنے سے نہ صرف بڑھتا ہے، بلکہ دلی سکون بھی ملتا ہے۔