دُلہن والوں سے نہ جہیز لیا اور نہ کوئی ڈیمانڈ کی ۔۔ سادگی سے مسجد میں نکاح کرکے دولہا نے مہنگی شادی کرنے والوں کے منہ بند کردیے ، جہیز خود بنانے والا یہ دولہا کون ہے؟

image

سادی سے شادی کرنا ہماری سنت ہے۔ لیکن ماڈرن دور میں لوگوں نے شادی کو مہنگا ترین فرض بنا دیا ہے جو معاشرتی بگاڑ کا ایک اہم ذریعہ بن رہا ہے۔ جہاں لاکھوں کی شادیاں توجہ کا مرکز بنتی ہیں وہیں ایک ایسی شادی بھی ہے جو بالکل سادگی سے کی گئی لیکن لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

فیس بُک پر شعیب علی نے اپنی پروفائل پر نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: " میں نے سادگی سے مسجد میں نکاح کیا اور رخصتی دلہن کے والد کے گھر سے ہوئی، میرے والدین میری شادی سادگی سے کرنا چاہتے تھے اور میں خود اس پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ نہ مہندی، نہ مایوں اور نہ بڑی سی بارات ۔۔ ہم نے دلہن کے گھر والوں پر کسی بھی قسم کا بوجھ نہ ڈالنے کا سوچا اور جہیز کی ڈیمانڈ بھی نہ کی۔ جتنا میں کرسکتا تھا اخراجات خود اٹھائے اور فرنیچر وغیرہ بھی تیار کیا۔ "

شعیب کراچی کے رہائشی ہیں اور ویڈیو ایڈیٹر، گرافک ڈیزائنر اور آئی ٹی انسٹرکٹر بھی ہیں۔ ان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ہر کوئی نیک تمناؤں کا اظہار کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US