سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز ویڈیوز اور تصاویر تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو نے سب کو حیران اور خوف میں ڈال دیا، جب ایک خاتون نے اپنے نوزائیدہ بچے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا۔
خاتون کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ نومولود بچہ اپنے والد کے ساتھ کھیل رہا ہے، اب ظاہر ہے سننے میں تو یہ ایک عام سی بات ہے۔
لیکن صورتحال اس وقت بدل گئی جب اس بات کا علم ہوا کہ نومولود بچے کے والد کا کچھ ماہ پہلے انتقال ہو چکا ہے، یعنی والد کی روح بچے سے ملنے آتی ہے؟
جی ہاں! ایسا ہی کچھ خاتون نے دعویٰ کیا ہے، جبکہ ویڈیو بھی اپلوڈ کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نومولود بچہ کسی نا نظر آنے والی مخلوق سے باتیں کر رہا ہے، ایسا معلوم ہو رہا ہے، جیسے گویا کوئی ہے، جو کہ بچے کو نظر آ رہا ہے، مگر ماں کو نہیں۔
بچے سے وہ نا نظر آنے والی چیز باتیں بھی کر رہی ہے، اور اسے خوب ہنسا بھی رہی ہے، اس سب میں والدہ خوف کے مارے صرف ویڈیو بنا رہی تھی، وہ سب کچھ دیکھ رہی تھی مگر کچھ کر نہیں پا رہی تھی۔
والدہ یہی موقف تھا کہ یہ اس کے مرحوم شوہر کی روح ہے، جو کہ اپنے بچے کو دیکھنے آئی ہے۔