سر پر دوپٹہ اوڑھ ہر شہر کا نام لیتیں ۔۔ پی ٹی وی کا وہ سنہری دور، جب پاکستان کے نقشے پر موسم دیکھ کر لوگ دیکھنے لگ جاتے، دیکھیے

image

ایک وقت تھا جب پاکستانی ٹی وی چینلز پر پی ٹی وی کا راج ہوا کرتا تھا، جو بھی پروگرام ہو، یا خبر نامہ، ہر ایک ٹی وی کی اسکرین کو تکتا دکھائی دیتا تھا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو موسم کے خبرنامے کے ایک ایسے ہی یادگار لمحات کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیلی ویژن کی ایک پرانی یاد سب کو بھا رہی ہے، جس میں نیوز کاسٹر موسم کی صورتحال کے بارے میں بتا رہی ہے۔

اگرچہ آج کے دور میں جب کبھی موسم کی خبر سامنے آتی ہے، تو اسکرین پر اسی قسم کی جھلکیاں بھی چلائی جاتی ہیں۔

لیکن ایک وقت تھا جب پاکستان کے نقشے پر موجود بادل، سورج اور بارش کے نشانات دیکھا کرتے تھے۔

اگرچہ آج کے مقابلے میں یہ ویڈیو کافی سادہ ہے، لیکن یہی وہ وقت تھا جب ہمیں موسم کی صورتحال کا علم ہونا شروع ہوا تھا۔

سر پر دوپٹہ اوڑھے نیوز کاسٹر موسم کے خبر نامے میں پاکستان دنیا کے کئی ممالک کے موسم کی صورتحال کے بارے میں بتایا کرتی تھی۔

باقاعدہ طور پر موسم کا ایک سیگمنٹ ہوا کرتا تھا، جس میں صرف موسم ہی سے متعلق بات ہوتی تھی۔

آج کے دور سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے بھی موسم کی صورتحال معلوم کی جا سکتی ہے، لیکن وہ وقت ہی کیا تھا جب خاتون اینکر پاکستانی نقشے میں ہر شہر کے درجہ حرارت بتا رہی ہوتی تھی۔

یوں معلوم ہوتا تھا گویا ایک ٹیچر بچوں کو چھڑی کی مدد سے مختلف شہروں کے نام پڑھا رہی ہے اور جغرافی بھی بتا رہی ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US