اکثر سوشل میڈیا پر کچھ ایسی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جب ایک دلہا اپنی بہن سے تحفہ لینے سے انکار کر رہا ہے۔
شادی کے اس خاص موقع پر جہاں جوڑا نئی شروعات کر رہا ہوتا ہے، وہیں اہل و عیال اور عزیز جوڑے کو تحائف اور سلامی پیش کرتے ہیں۔
بڑی بہن نے بھی کچھ ایسا ہی کیا، شادی کی رسومات کے دوران بہن نے بھائی کو تحفہ دیا تو دلہے میاں بڑی بہن سے تحفہ لینا نہیں چاہ رہتے تھے۔
دلہے میاں نے بڑے ہی پیار بھرے انداز سے تحفہ نہیں لیا، حالانکہ دلہن بھی دلہے پر اصرار کر رہی تھی۔
عام طور پر پاکستان اور ہندوستان میں بھائی ہی بہن کو تحفہ دیتا ہے، بہن سے تحفہ لیا نہیں جاتا، یہ ویڈیو بھی اسی منظر کو پیش کر رہا ہے۔
تاہم بعدازاں بہن نے تحفہ اپنے پاس رکھ لیا، لیکن اس منظر نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی۔