عمران خان اب ٹی وی پر نہیں آئیں گے ۔۔ فواد چوہدری نے کون سا بڑا اعلان کر دیا؟

image

اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو گرفتار کرنے کے حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

توشہ خانہ کیس میں لاہور اور اسلام آباد کی پولیس سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچی، جہاں ان کے عملے سے بات چیت ہوئی۔

تاہم پولیس کو بتایا گیا کہ خان صاحب گھر پر موجود نہیں ہیں، جس کے بعد پولیس ایک بار پھر روانہ ہو گئی۔

اسی صورتحال کے دوران پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سیٹلائٹ چینلز کو اپنی ہدایات میں پیمرا کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں پر حملہ کر رہے ہیں، اس لیے ان کی تقاریر پر پابندی عائد کی، جائے، جبکہ گفتگو اور بیانات پر بھی پابندی لگائی جائے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی اس حکم نامے کو سنجیدہ لیتے ہوئے، اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹھگوں کی حکومت مکمل گھبرا چکی ہے عمران خان کی آواز دبانے کی ایک اور مذموم کوشش میں آج امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کی تقاریر اور بیانات کو ٹی وی پر چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے، ہم اس حکم کو عدالت میں چیلنج کریں گے میڈیا اس حکم کو خود بھی چیلنج کرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US