میں اپنے اندر سے اسلام کو نہیں نکال سکتا۔۔ مہیش بھٹ کا اسلام سے کیا تعلق ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

image

میں اپنے ڈی این اے سے اسلام کو نہیں نکال سکتا۔ میرے والد ہندو تھے اور ماں مسلمان تھیں۔ اگر آپ کو میرے اندر سے اسلام نکالنا ہے تو میری جان لینی پڑے گی“

یہ الفاظ ہیں مشہور بھارتی ہدایتکار اور ڈائریکٹر مہیش بھٹ کے جنھوں نے کچھ عرصہ پہلے بھارت میں شدید فرقہ واریت کے خلاف بات کرتے ہوئے اپنی مثال دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کا تعلق اہل تشیع فرقے سے تھا جبکہ والد ہندو تھے۔ وہ اپنا بچپن نہیں بھول سکتے جب ان کی والدہ ان کو اسلامی عقائد کے بارے میں بتایا کرتی تھیں۔

اسلام امن پسند مذہب ہے

واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے اس سے پہلے ایک ویڈیو میں اسلام کے حوالے سے بات کرتے یہ بھی کہا تھا کہ “میں نے خود اسلام کو پڑھا ہے، قرآن کو پڑھا۔ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے۔ اسلام میں لڑائی جھگڑا منع ہے مگر کوئی بھی انگریز اگر کسی داڑھی والے مسلمان کو دیکھتا ہے تو وہ اس کو دہشت گرد سمجھ بیٹھتا ہے جبکہ حقیقت میں تو ایسا نہیں ہے۔

مسلمان ڈرتا نہیں

ویڈیو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر جس میں دم ہے وہ بنے مسلمان اور کسی کے تلوے نہ چاٹیے کیونکہ آپ خُدا سے جڑے ہوئے ہیں۔ اگر ہندوستان میں کوئی شخص حقیقت میں مسلمان بن جائے تو سب بدل جائے گا۔ میرا مسلمان بھائی بچائے گا مجھے اگر میں تکلیف میں ہوں گا تو۔ ڈرا ہوا آدمی مسلمان نہیں ہوسکتا جہاں ڈر ہے وہ مسلمان نہیں اور جو مسلمان ہے وہ ڈرتا نہیں۔ جیسے جہاں اندھیرا ہے وہاں روشنی نہیں اور روشنی میں اندھیرا نہیں ہوتا۔ نبی ﷺ نے کہا اپنے بھائی کی مدد کرو۔۔ جس مذہب کی حدیث کہتی ہے کہ مظلوم کی مدد کر اور ظالم سے سوال کر کہ بھائی کیا تکلیف ہے آپ کو تو اس کو آپ کیسے غلط سمجھ سکتے ہیں؟

مسلمان سے شادی

واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے سونی یزدان نامی خاتون سے شادی کرنے کے لئے کافی سالوں پہلے اسلام قبول کر کے اپنا نام اسلم بھی رکھ لیا تھا۔ اگرچہ وہ عملی طور پر مسلمان نہیں ہیں لیکن اسلام اور مسلمانوں کی عزت کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US