کیا آپ کے فریج میں بھی زنگ لگ گیا ہے؟ صرف ایک چھوٹا سا کام کریں اور اس مسئلے سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا حاصل کریں

image

گھروں میں فریج کا ایک عام مسئلہ زنگ لگنا ہوتا ہے جس سے فریج کی باڈی خراب ہوجاتی ہے، کولنگ کم ہوجاتی ہے یہاں تک کہ فریج سے کرنٹ بھی آنے لگتا ہے۔ تو آئیے آج اس مسئلے سے نجات کا آپ کو آسان حل بتاتے ہیں

زنگ سے بچانے کے لئے

سب سے پہلے فریج کا تار نکال دیں اور پھر فریج کو اچھی طرح صاف کر کے خشک کرلیں۔ اب سلیکون کی ٹیوب کھولیں اور فریج میں جس جگہ زنگ لگنا شروع ہوا ہے وہاں سلیکون کی تہہ لگا کر خشک کرلیں۔ سلیکون زنگ کو آگے نہیں پھیلنے دے گا۔

فریج کی حفاظت کے طریقے

اس کے علاوہ فریج کی برف سکھانے کے لئے کبھی برف پر نمک نہ ڈالیں کیوں کہ نمکین پانی سے فریج میں زنگ آسانی سے لگتا ہے اس کے علاوہ فریج کو فائبر کی چوکی پر رکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US