"میں اللہ کے گھر پیدل جانا چاہتا ہوں۔ خود چل کر جاؤں گا حج کروں گا۔ اگر کسی سے کہو کہ 10 کلومیٹر پیدل چلو تو وہ تھک جائے گا لیکن خدا کے عاشق کے لئے یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ خدا کے عشق میں کچھ مشکل نہیں"
یہ کہنا ہے لاہور سے تعلق رکھنے والے غازی شان کا جو پیدل ہی حج کا مبارک سفر کرنے نکل پڑے ہیں۔ غازی شان پولیس کانسٹیبل ہیں اور شادی شدہ اور ایک پیاری سی بیٹی کے والد ہیں۔ البتہ انھوں نے اپنی ہر ذمہ داری کو اللہ کے سپرد کر کے خود کو اللہ کی راہ کے لئے وقف کردیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غازی شان کہہ رہے ہیں کہ بہت کوششوں کے باوجود ان کے محکمے سے چھٹی نہیں ملی اس لئے وہ اللہ کا نام کر نکل پڑے کہ اگر ان کی قسمت میں روزی لکھی ہوگی تو وہ مل جائے گی اور اگر نہیں تو پھر دنیا کی کوئی طاقت کچھ نہیں کرسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح سفر کرتے ہیں کہ سارا دن پیدل چلتے ہوئے گزرتا ہے اور رات کو وہ کوئی جگہ ڈھونڈ کر سوجاتے ہیں۔
شان غازی کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے جس میں وہ اپنے سفر کی مختلف ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں۔ ملک بھر میں ان کے مداح موجود ہیں اور غازی شان کے مطابق جب وہ کسی علاقے میں پہنچتے ہیں تو لوگ پہلے ہی ان کے استقبال کے لئے موجود ہوتے ہیں۔