کینسر کا مرض کسی بھی وقت جان لے سکتا ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج بھی مہنگا ہے اور مرض بھی تکلیف دہ ہے۔ اس بیماری میں بچے ہوں یا بڑے کم و بیش 28 فیصد سے زائد لوگ مبتلا ہیں۔ کینسر کی مریضہ 7 سالہ زینب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے اس کی سلاگرہ بہت دھوم دھام سے ایک ڈریمی گرل اور باربی کی تھیم کے ساتھ منائی گئی ہے۔
ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ زینب کی سرجری سے قبل اس کی سالگرہ بالکل اس کی مرضی کے مطابق منائی گئی ہے کیونکہ سرجری کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ ایا بچی صحتیاب ہو سکے گی یا پھر زندگی کی امید ہی ختم ہو جائے گی۔ بچی کی صحتیابی کے لیے سب ہی دعاگو ہیں۔