ماری ٹیکنالوجی کی بڑی کامیابی: 'اسکائی 47 قراقرم ون' کلاؤڈ اینڈ اے آئی ڈیٹا سینٹر 6 ماہ میں مکمل

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنی 'ماری انرجیز' کی ذیلی کمپنی 'ماری ٹیکنالوجی' نے جدید ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک بڑی پیشرفت کرتے ہوئے پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا کلاؤڈ اینڈ اے آئی ڈیٹا پلیٹ فارم مکمل کرلیا ہے۔

'اسکائی 47 قراقرم ون کلاؤڈ اینڈ اے آئی ڈیٹا سینٹر' صرف 6 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی ماری ٹیکنالوجی پاکستان میں یہ ڈیٹا سینٹر قائم کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔

ماری انرجیز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور اپنے شیئر ہولڈرز کو خط کے ذریعے اس اہم پیشرفت سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US