کیک بھی گیلا کردیا۔۔ سمندر کے اندر شادی کرنے والے جوڑے کے ساتھ کیا ہوا؟ دلچسپ تصویریں وائرل

image

آپ نے شاندار سے شاندار شادی دیکھی ہوگی مگر کیا کبھی آپ نے سمندر کے اندر شادی ہوتے دیکھی ہے؟ اگر نہیں تو ہم آپ کے لئے ایسی ہی شادی کی تصویر لائے ہیں جس میں دلہا دلہن سمندر کی گہرائی میں شادی کررہے ہیں۔

اس شادی میں یورپین رسومات کے مطابق دلہا دلہن نے سفید لباس پہنا ہوا ہے۔ دلہا اپنی ہونے والی دلہن کا ہاتھ پکڑ کر اسے سمندر میں لے جاتا ہے جہاں مذہبی پیشوا بھی موجود ہے اور اشاروں سے جوڑے کی شادی کرواتا ہے۔

شادی کے بعد دلہا دلہن کیک بھی کاٹتے ہیں۔ کیک بظاہر پلاسٹک کا لگتا ہے کیونکہ وہ پانی میں خراب نہیں ہورہا۔ اس کے بعد نوبیاہتا جوڑا اپنا میرج سرٹیفکیٹ بھی دکھاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ تصاویر اس وقت کافی مقبول ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US