امی دیکھو! میں امتحان میں پاس ہو گیا ۔۔ والدہ کی قبر پر رپورٹ کارڈ لیے کھڑے بچے نے آخری میں کیا کیا، جو سب افسردہ ہو گئے؟

image

زندگی میں ہر انسان کو والدین کا سکھ مل جائے، ایسا ممکن نہیں، کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ یتیمی کی زندگی میں ہی سب کچھ کر رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی وائرل تصویر کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک چھوٹے بچے کی تصویر نے خوب توجہ حاصل کی، صارفین کو افسردہ بھی کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ایک چھوٹی عمر کا بچہ اپنی والدہ کی قبر پر موجود تھا، لال شرٹ پہنے یہ بچہ ہر بار اپنی والدہ سے اپنی خوشی کو بانٹنے آتا ہے۔

اس بار بھی اس بچے کو امتحانات میں اچھے مارکس ملے تھے، جس کے بعد بچے نے اپنی رپورٹ کارڈ والدہ کی قبر پر رکھی اور انہیں دکھایا بھی، اب ظاہر ہے اس دنیا سے جانے والے کیسے جواب دے سکتے ہیں۔

لیکن بچے کو ایک ایسی تسلی ضرور مل گئی، جس نے اسے مطمئن کیا، چونکہ اولاد کی کامیابی پر خوشی والدہ کو ہوتی ہے، یہی وجہ تھی کہ یہ بچہ بھی اپنی والدہ سے اس خوش کو شئیر کرنے آیا تھا۔ مگر آخری میں بچے نے خوشی کے اظہار کے بعد والدہ کی قبر کو گلے لگا لیا۔

اس منظر نے صارفین کو بھی افسردہ کر دیا تھا، دوسری جانب کچھ دیر بعد ہی یہ کم عمر بچہ والدہ کی قبر کے ساتھ ہی نیند پوری کرنے لگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US