بچوں کی موبائل فون چلانے کی عادت آج ہی چھڑوائیں ورنہ ۔۔ ہر وقت بچوں کا موبائل فون چلانا انہیں کونسی خطرناک بیماری میں مبتلا کر رہا ہے؟

image

کرونا وبا کے پھوٹنے کے بعد دنیا بھر میں بہت سی چیزوں میں تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ دنیا بھر کے لوگ اس سے متاثر ہوئے اور تاحال اس کے اثرات واضح طور پر نظر آتے ہیں۔ جہاں بڑوں کی زندگی میں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں وہیں بچوں پر بھی اس وبا نے بہت سے اثرات ڈالے۔ ایک تحقیق کے مطابق بچوں میں اسکرین کا استعمال 52 فیصد بڑھا ہے۔ آج کل سب سے زیادہ فکر والدیں کو اس بات کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا اسکرین ٹائم کیسے کم کریں۔

اسکرین ٹائم کنڑول اسپیشلسٹ آنیا کمینیز کا کہنا ہے کہ اسکرین بچوں کا اسکرین ٹائم کنٹرول کرنا اس لئے ضروری ہے کیونکہ اس سے بچوں میں اپنے احساسات کو سمجھنے اور ان کا اظہار کرنے کی سمجھ پیدا نہیں ہوتی ہے۔ اسکرین کے استعمال انہیں اس کا احساس نہیں ہونے دیتا جو کہ خطرناک ہے۔

ایک ماہرِ نفسیات کے مطابق اسکرین کے زائد استعمال سے بچوں میں بات کرنے کی صلاحیت پیدا نہیں ہوپاتی اور وہ لوگوں کے احساسات اور اشاراتاََ کی گئی باتوں کو نہیں سمجھ پاتے۔

آنیا نے مزید کہا ہے کہ ناصرف بچے بلکہ بڑے بھی اسکرین کو ذہن منتشر کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں اور جب بچے اسکرین کے عادی ہوجائیں تو ان کے لئے کسی دوسری ایکٹویٹی میں دلچسپی لینا یا گھر والوں کے ساتھ بھی کسی کام میں شریک ہونا مشکل ہوجاتا ہے۔

آنیا کا کہنا ہے کہ اسکرین ٹائم کنٹرول کرنے کے لئے گھر والوں کو ایک ایسا لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا جسے وہ بخوبی بچے کے ساتھ پریکٹس کر سکیں۔ کیونکہ اسکرین ٹائم کنٹرول کرنے کے لئے پورے فیملی کو محنت کرنی ہوتی ہے۔ اس کے کچھ اصول بنائے جا سکتے ہیں۔

کم عمری میں اسکرین سے دور رکھنا

آج کے دور میں یہ کام کرنا تھوڑا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں۔ کوشش کریں کہ کم از کم 2 سال کی عمر تک بچے کو اسکرین سے بالکل دور رکھیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ بچے کو گھر میں ایسا ماحول دیا جائے کہ کوئی بھی اس کے سامنے اسکرین کو نہ دیکھے۔

ویڈیو کا ٹائم مخصوص کرنا

ابتدائی طور پر کوشش کریں کہ بچوں کے لئے ایک دن مخصوص کیا جائے جس پر انہیں مخصوص وقت کے لئے ہی اسکرین دیکھنے کی اجازت ہو۔

بچوں کے لئے روٹین ترتیب دینا

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ ایک صحت بخش روٹین پر چلے۔ اسکول جانا اس کے حوالے سے بات چیز، ہوم ورک، کھیل کود اور انہیں گھر کے کاموں میں بھی شامل کرنا۔ اس طرح وہ مصروف رہیں گے اور اسکرین کو بھی زیادہ وقت نہیں دے سکیں گے۔

نئی چیزوں سے متعارف کروائیں

یکسانیت سے بڑے بھی بیزار ہوجاتے ہیں اور بچوں کے لئے تو بہت ضروری ہے کہ انہیں نئی نئی چیزوں سے متعارف کروایا جائے۔جیسے سائیکلنگ، سویمنگ، اور میوزیم وغیرو جانا۔ تاکہ وہ بیزار نہ ہوں اور نئی چیزیں بھی سیکھیں۔

بچوں کے ساتھ وقت گزارنا

یہ بات بہت اہم ہے کہ بچوں کے لئے ایسی چیزیں پلان کی جائیں جس میں وہ والدین کے ساتھ اچھا وقت گزار سکیں۔ اس کے علاوہ جو ایکٹیویٹیز ان کے لئے پلان کی جائیں اس میں ان کے ساتھ شریک ہوا جائے۔

اس طرح کے کئی اصول اپنے گھر کے ماحول کے حساب سے ترتیب دیئے جاسکتے ہیں۔ جو بھی اصول بنائے جائیں انہیں بچوں کو بتایا جائے اور ہمیشہ غلطی کی گنجائش رکھی جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US