زندگی میں تو پھل دیے نہیں اور اب ۔۔ مردے کی قبر کو پھلوں سے سجا دیا، تصویر وائرل

image

اکثر سوشل میڈیا پر ہمیں ایسی چیزیں نظر آجاتی ہیں جن پر ہم شرمندہ بھی ہوتے ہیں اور اپنا سر بھی پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسی ہی تصویر دکھانے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی قبر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کو دیکھ کر لوگ حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ اس قبر پر پھلوں کے ڈھیر لگا دئے گئے ہیں۔ اور قبر کے آخر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ چھوٹی لائٹیں بھی نصب کی گئی ہیں۔

یہ معلوم نہیں کہ قبر کس کی ہے مگر اس عمل سے لوگوں میں کافی غصہ دیکھا جارہا ہے کہ کام گناہ کا ہے۔

صارفین یہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ زندگی میں تو پھل دیے نہیں ہوں گے اور اب اتنے مہنگے پھلوں کا مردہ کیا کرے گا۔

ابو عمیر نامی ایک صارف نے اس تصویر پر لکھا کہ مرنے والا بھلے چار دن کے فاقوں سے مرا ہو، اب فروٹ منڈی اس کی قبر پہ لگی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ جہالت کی انتہا ہوگئی ہے۔

ایک وسیم بٹ نامی صارف نے اس پر لکھا کہ جتنی مہنگائی ہے اس حساب سے یہ فروٹ ایک لاکھ کا ہو گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US