ایسا کرنے سے بچہ آپ سے دور ہو جائے گا ۔۔ آپ کا کونسا رویہ بچے کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے؟ جانیں وہ اہم باتیں جو والدین نظرانداز کردیتے ہیں

image

ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ معاملات میں بچوں کو اختیار دینا چاہیے کہ وہ اپنے کام خود کرسکیں اور اپنے مسئلوں کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ اس طرح ان کی شخصیت میں مضبوطی آتی ہے اور ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرِ نفسیات ایلی بارڈن کا کہنا ہے کہ والدین کا ضرورت سے زیادہ بچوں سے فاصلہ اختیار کرنا اور ان سے بات نہ کرنا ان کی شخصیت کے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ ان میں احساسِ کمتری پیدا کرتے ہیں اور انہیں ٹھکرائے جانے کے احساس میں مبتلا کرتے ہیں۔

والدین اگر یہ رویہ اختیا کریں کہ وہ بچوں سے فاصلے پر رہیں اور انہیں توجہ نہ دیں تو اس سے ان کی پری شخصیت متاثر ہوجاتی ہے اور اس وجہ سے ان کی شخصیت میں بہت سی خامیاں بھی پیدا ہوجاتی ہیں۔

کھانا پینا پہننا اوڑھنا اور اس طرح کی ضروری چیزوں کا خیال رکھنا ہی صرف والدین کی ذمہ داری نہیں۔ اکثر والدین اپنے بچے کی زندگی میں بالکل دلچسپی نہیں لیتے اس کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ لیکن وجہ جو بھی ہو ان کی یہ بے فکری اور لاپرواہی بہت سے پریشان کن نتائج کو جنم دیتی ہے اور اکثر افسوسناک صورتحال بھی ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو نظرانداز کرنے یا ان کے معاملات سے باخبر نہ رہنے کا طرزِ پرورش یہ ظاہر کرتا ہے کہ والدین کو اپنے بچے سے کوئی جذباتی لگاؤ نہیں۔ بچہ محسوس کرتا ہے کہ اس کے والدین کو اس سے پحبت نہیں اور نہ ہی وہ اس کی فکر کرتے ہیں۔ اسے نصیحت اور انسیت کا احساس بھی نہیں ہوتا۔

ان احساسات اور الجھنوں کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ان کی پڑھائی متاثر ہونے لگتی ہے۔ ماہرین کے مظابق اگر آپ میں یہ خصوصیات ہیں تو آپ اپنے بچے کو نظر انداز کرتے ہیں:

1. آپ کو اپنے بچے کی روز مرہ مصروفیات کا علم نہیں۔ اسکول میں یا عام زندگی میں وہ کیا کرتا ہے آپ کو اس کا علم نہیں اور نہ ہی اس کے دوستوں کے بارے میں آپ کو کوئی معلومات ہیں۔

2. آپ اپنے بچے کو اس کے فیصلوں میں کوئی مدد نہیں کرتے نہ ہی اسے کوئی نصیحت کرتے ہیں۔

3. آپ اس کے احساسات اور تجربات کو ٹھیک سے نہیں سنتے اور نہ ہی اس پر کوئی ردِ عمل دیتے ہیں۔

4. آپ اسے کسی بھی قسم کے اصول یا جواب دہی کا نہیں بتاتے۔۔ نہ اس سے پوچھ گچھ کرتے ہیں۔

بارڈن کا مزید کہنا ہے کہ نظرانداز طرز پر پروان چڑھے بچے بڑے ہو کر دوسرے لوگوں سے اچھے تعلقات نہیں بناسکتے۔ اسی لئے ان کا غلط طرح کے تعلقات کا شکار ہوجانا یا اس معاملے میں غلط فیصلے کرنا آسان ہوتا ہے۔ کیونکہ انہوں نے رشتوں کے معاملے میں کسی اصول یا ضابطے کو نہیں دیکھا ہوتا ہے۔

اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ والدین بچوں پر خاص توجہ رکھیں اور ان کی زندگی پر اور ان کے ذہنی نشونما پر بھی توجہ رکھیں۔ اس طرح وہ بہت سی بڑی مشکلات سے بھی بچیں گے اور برے حادثات سے بھی ممکنہ طور پر محفوظ رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US