اچانک ایک آدمی نے میرا سارا بل ادا کردیا ۔۔ مدد کی انوکھی داستان جس نے دو اجنبیوں کو ہمیشہ کے لئے دوست بنادیا

image

کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے ساری شاپنگ کرلی ہو اور بل دینے کے بعد آپ کا کارڈ کام نہ کرے یا آپ کو معلوم ہو کہ آپ کی اکاؤنٹ میں تو پیسے ہی نہیں۔ ایسی صورتحال میں آُ کیا کریں گے؟

ایسا ہی کچھ ہوا جیسن جیمز کے ساتھ جنہیں کیش کاؤنٹر پر معلوم ہوا کہ ان کا بنک اکاؤنٹ خالی ہے اور جو چیک وہ جمع کرواکے آئی تھے وہ کلیئر نیں ہوا۔ اسی موقع پر ان کے پیچھے لائین میں کھڑے شخص نے اصرار کر کے ان کا ناصرف بل بھردیا بلکہ ان سے پیسے واپس لینے سے بھی انکار کردیا۔ جیمنز نے اس واقعے کو ایک فیسبک پوسٹ میں شیئر کیا۔ جیمز نے اس واقعے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زندگی بھر کے لئے ایک بہترین دوست مل گیا جس نے برے وقت میں ان کی مدد کی۔

جیمز نے بتایا کہ انہوں نے شاپنگ کرنے سے کچھ دیر پہلے ہی چیک جمع کروایا تھا اور کیونکہ وہ جیک جمع نہیں کرواتے اس لئے انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کا چیک کلیئر ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ اس لئے جب انہوں نے بل دینے کے لئے کارڈ کا استعمال کیا تو وہ نہیں ہوسکا۔ اسی وقت ان کے پیچھے کھڑے شخص نے انہیں متوجہ کیا اور کہا کہ وہ ان کا بل ادا کرے گا۔ انہوں نے اس اجنبی کو روکنے کی کوشش کی اور کہا بھی کہ یہ بہت زیادہ ہے جس پر اس نے کہ کوئی مسئلہ نہیں۔ اور جب انہوں نے اسے واپس پیسے دینے کا کہا تو بھی اس نے منع کردیا۔

جیمز نے پھر اس اجنبی کے ساتھ تصویر لی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اس کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ اس سخص کو پہچانیں جس نے ان کی مدد کی۔ ان کی پوسٹ کے بعد اس اجنبی کے ایک دوست نے بتایا کہا س کا نام کیون جانز ہے اور وہ ۲۸ برس کا ہے۔ اس کے بعد جیمز نے اس کا نمبر لیا اور اس کو دعوت پر بلایا اور اس طرح ان کی دوستی ہوئی۔

جانز کا کہنا تھا کہ انہوں نے جیمز کی مدد اس لئے کی کہ ایسا ان کے ساتھ بھی ہوچکا ہے اور انہیں اپنا سامان واپس کرنا پڑا تھا اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ جیمز کو بھی ایسا کرنا پڑے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US