آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنس کی والدہ آج انتقال کر گئیں۔ کرکٹر ان دنوں بھارت میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہے تھے کہ اچانک انہیں والدہ کی موت کی خبر ملی۔
کمنز اپنی بیمار والدہ کے ساتھ رہنے کے لیے گھر واپس روانہ ہوئے ہی تھے کہ وہ دنیا سے چل بسیں۔
کمنز نےبھارت چھوڑنے کے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے لگتا ہے میں یہاں اپنے خاندان کے ساتھ ٹھیک ہوں۔ میں کرکٹ آسٹریلیا اور اپنے ساتھی ساتھیوں کی جانب سے ملنے والے اچھے تعاون کی تعریف کرتا ہوں۔ آپ سب کا بہت شکریہ۔
29 سالہ پیٹ کمنس نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ کو 2005 میں پہلی بار بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، حالیہ چند ہفتوں سے وہ اس سنگین بیماری سے لڑ رہی تھیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی پیٹ کمنس کی والدی ماریہ کمنز کی گزشتہ رات وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ساتھ ہی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی تعزیت کی۔
خیال رہے پیٹ کمنس ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان بھی آئے تھے جہاں انہیں اذان کی آواز سن کر سکون ملا تھا اور انہوں نے تعریف بھی کی تھی۔