جوان بیٹے کا جنازہ ہوا اور باپ کو اغواء کرلیا ۔۔ علی بلال کے والد سے متعلق فواد چوہدری کا بڑا دعویٰ

image

لاہور میں ریلی کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال کے والد کو کل ان کے جنازے کے بعد اغوا کرلیا گیا تھا۔ یہ دعوٰی تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ علی بلال شہید کے والد کو کل جنازے کے بعد اغوا کر لیا گیا ہے اور ابھی والد اور خاندان کے لوگ پولیس کی حراست میں ہیں۔

مزید لکھا کہ اب وہی ہوگا جو ہوتا ہے کہ پولیس کی حراست سے ایک ویڈیو آئے گی کہ ہم نے محسن نقوی اور پولیس کو معاف کیا، لیکن یہ ملک ان کو معاف نہیں کریگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے سے واقع ہوئی جبکہ ان کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔ علی بلال کے جگر اور لبلبہ میں خون جمع ہونا بھی موت کی وجہ بنا جب کہ دماغ میں خون جمع ہونے سے ان کا بلڈ پریشر انتہائی کم ہوگیا تھا۔علی بلال کی کھوپڑی کا ایک حصہ بری طرح سے متاثر ہوا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US