نامور پاکستانی اداکار قوی خان اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ ان کے جانے کا جتنا غم ان کے اہلخانہ کو ہے اتنا ہی مداحوں ان کے انتقال پر افسردہ ہیں۔ حال ہی میں ان کے بیٹے عدنان قوی کا پیغام سامنے آیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کے آرٹیکل میں آپ قوی خان کے بیٹے کے پیغام سے متعلق بتائیں گے۔
قوی خان کے صاحبزادے عدنان نے والد کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے مداحوں کو پیغام دیا۔ عدنان قوی نے قوی خان کے مداحوں کی جانب سے کی جانے والی دعاؤں اور محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو یہاں جنازے میں شرکت کے لیے پہنچے، یہ میرے والد کے لیے ان کی محبت ہے، ان کی دعائیں ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہیں۔
عدنان قوی کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے والد کے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں موجود ہیں، لوگوں نے ہمیں بے پناہ پیار اور دعائیں بھیجیں، میرے والد بہت خوش قسمت انسان تھے جنہیں لاکھوں لوگوں کا پیار ملا۔
وہ اپنے آخری وقت میں پر سکون تھے جب وہ اس دنیا سے سکون سے رخصت ہوئے۔