کچھ خواتین باورچی خانے میں کام کرتے ہوئے بھی گھنٹوں لگادیتی ہیں۔ نہ تو ان سے کھانا وقت پر بن پاتا ہے نہ ہی وہ اچھی طرح پیش کرپاتی ہیں جس کی وجہ سے انھیں پوہڑ پن کا طعنہ سننے کو ملتا ہے۔ ایسے میں ٹپس بہت کام آتے ہیں جو اسمارٹ طریقے سے وقت بھی بچاتے ہیں اور مسئلہ بھی حل کردیتے ہیں۔ آج بھی ہم آپ کے لئے ہری مرچوں سے جڑی کچھ ٹپ لے کر حاضر ہوئے ہیں۔
مرچوں کو برابر کیسے کاٹیں؟
کھانا پکاتے ہوئے مرچوں کو اگر گارنشنگ کے لئے استعمال کرنا ہو تو ایک جیسا کاٹنے کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ اس کے لئے فورک لیں اور مرچوں کو اس کے ہر کانٹے پر لگادیں اور اب چھری کی مدد سے آسانی سے ایک ساتھ کاٹ لیں۔
مرچوں کی کڑواہٹ ختم کرنے کے لئے
دوسری ٹپ یہ ہے کہ اگر مرچیں بہت زیادہ کڑوی ہوں تو پہلے فورک کو آگ پر رکھ کر مرچوں کو کچھ دیر سینک لیں اور پھر کاٹیں اس سے کڑواہٹ کم ہوجائے گی۔