انگریز لڑکی پسند تھی میں خود پنجابی ہوں۔ ماں کو بتایا تو بہت غصہ ہوئیں۔ کہا کہ گوری سے شادی نہیں کرواسکتے۔ پورا خاندان ناراض ہوگیا تھا۔ کئی سال تک گھر والوں کو مناتا رہا۔ اب وہی لوگ ہیں جو میری بیوی کی تعریف کرتے ہیں۔
یہ کہنا ہے مونی سنگھ کا جن کا تعلق بھارت میں پنجاب کے ایک گاؤں سے ہے۔ مونی سنگھ تعلیم حاصل کرنے کے لئے ملک سے باہر گئے تو ان کی ملاقات انگریز لڑکی ایبے سے ہوئی۔ دونوں کی دوستی محبت میں ایسے بدلی کہ مونی نے ایبے کو ہی جیون ساتھی بنانے کا سوچا مگر یہ اتنا آسان بھی نہ تھا۔
خیر مونی نے ایبے سے شادی کر لی۔ اب دونوں اپنا یوٹیوب چینل چلاتے ہیں اور دنیا بھر میں گوری حسینہ اور پنجابی نوجوان کی یہ جوڑی کافی مقبول بھی ہے۔ ایبے نے بھی شوہر کی خاطر پنجابی کلچر کو دل سے اپنایا ہے
ایبے ساس کے ساتھ برتن بھی دھوتی ہیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مونی پہلی بار اپنی انگریز بیگم کو اپنے گاؤں لے کر آئے تو ایبے نے عام لڑکیوں کی طرح ہی ساس کے ساتھ برتن دھلوائے اور بچوں کے ساتھ کھیلتی رہیں۔
ان کے 2 بچے بھی ہیں
ایبے اور مونی کے دو پیارے پیارے بچے بھی ہیں جو پنجابی میں بات کرنا بھی جانتے ہیں۔ گاؤں میں ایبے بالکل عام لڑکیوں کی طرح سادہ زندگی بسر کرتی ہیں۔