اچانک پوتا سامنے آ گیا۔۔ کئی سال بعد بوڑھے دادا کی آخری خواہش کیسے پوری ہوئی؟ دیکھیے وائرل ویڈیو

image

والدین اور اولاد کا پیار تو سب ہی کو معلوم ہے اور اندازہ ہوتا ہے کہ والدین اپنی اولاد سے کتنا پیار کرتے ہیں، لیکن والدین کے بھی والدین یعنی دادا دادی اپنے پوتے پوتیوں کے آگے سب کچھ قربان کر دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب کئی ماہ بعد پوتا دادا کے گھر آتا ہے، تو دادا کا انداز کچھ ایسا ہوتا ہے جو کہ شاید بیٹے کے گھر آنے کے وقت بھی نہیں ہوتا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دادا نے نہ صرف پوتے کو دیکھتے ہی خوشی کا اظہار کی، بلکہ غیر معمولی انداز میں جلدی جلدی پوتے کی جانب لپکے۔

بڑھاپے کی حالت میں ویسے ہی کہا جاتا یے کہ انسان بچپنے کی طرف بڑھ جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دادا دادی کو پوتا پوتی سے بے حد پیار امڈ آتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح دادا اپنے پوتے سے پیار کا اظہار کر رہے ہیں، سب سے پہلے پوتے و گود میں لیا اور پھر اسے گھمانا شروع کر دیا۔

دوسری جانب پوتا بھی دادا کی گود میں آکر گھبرانے کے بجائے یوں تاثر دے رہا ہے، کہ جیسے وہ بھی انہیں جانتا ہو۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے خوب توجہ سمیٹ لی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US