یتیم بچوں کو خود کھانا کھلاتی ہیں ۔۔ بے اولاد رہنے والی نیتا امبانی بچوں کو کھانا کیوں کھلاتی رہیں؟ دیکھیں

image

اکثر سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا مشہور بھارتی خاندان امبانی خاندان کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں نیتا امبانی اور مکیش امبانی کھانا پلیٹوں میں ڈال رہے ہیں۔

امبانی خاندان کی ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ دنیا کے امیر گھرانوں میں شامل ہونے کے باوجود نیتا امبانی کا رہن سہن اور اخلاق سب کو بھا جاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ ایک تقریب میں ہوا جب نیتا امبانی نے اپنے ہاتھوں سے اسکول کے بچوں کو کھانا دینا شروع کر دیا، ساس کو دیکھ کر بہو بھی بچوں کو کھانا دینا شروع ہو گئی۔

دراصل یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب بڑے بیٹے کی شادی ہوئی تھی، تو اس نیتا امبانی اور ان کے گھرانے نے کُل 2000 بچوں کو کھانا کھلایا۔

خود میزبان بن کر ان ننھے اور معصوم بچوں کی خاطر مدارات بھی کی اور انہیں اپنے ہاتھ سے کھانا بھی پیش کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیتا امبانی ایک ہاتھ میں چمچہ لے دوسرے ہاتھ سے کٹورے سے سالن ڈال رہی ہیں، نیتا امبانی کے تاثرات بھی سب کو خوب بھا جاتے ہیں۔

واضح رہے نیتا امبانی شادی کے کئی برس تک بے اولاد تھیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اولاد کا دکھ اور احساس بخوبی محسوس کرتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US