اکثر زندگی میں کچھ ایسا ضرور ہوتا ہے، جو کہ سب کو حیران کر دیتا ہے، اسی طرح کی خبر اس وقت وائرل ہوئی جب ایک جوڑے کے ہاں اولاد پیدا ہوئی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک جوڑے کی خبر اس وقت وائرل ہوئی، جب وہ والدین تو بنے لیکن کئی سال بعد۔
سیالکوٹ کے رہائشی اور اس کی اہلیہ کے ہاں گزشتہ 10 سال سے کوئی اولاد نہ تھی، ظاہر ہے، اب گھر کا آنگن بچوں کی وجہ سے ہرا بھرا معلوم ہوتا ہے۔ بچے کے رونے کی آواز گھر میں ایک ماحول بنا دیتی ہے۔
اس ماحول کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی تھی، جوڑے کے ہاں 10 سال سے اولاد نہ تھی، مگر اللہ پر توکل اور اللہ ہی سے امید لگائے ہوئے تھے۔
یہی وجہ تھی کہ اللہ نے جب اولاد کی نعمت سے نوازا تو پھر ایک نہیں دو نہیں بلکہ 10 سال بعد 4 بچے نواز دیے۔
چاروں بچوں میں تین بیٹے اور ایک ننھی پری شامل تھی، جو کہ صحت مند بھی تھے اور سب کا دل موہ لینے والے بھی۔
رنگوپورہ کے رہائشی خالد کی خوشی کا ٹھکانہ نہ تھا، والد کو جب یہ خبر ملی تو والد مٹھائیاں لے کر پہنچ گیا، اسپتال ہو یا گھر، محلہ ہو یا پھر دوست احباب خالد نے سب کے منہ خوب میٹھے کیے۔