آنکھوں کو دھوکہ دینا صرف محاورہ نہیں بلکہ یہ کام کیمرے کی مدد سے بھی کیا جاسکتا ہے۔ ایسی تصاویر جن کو سمجھنے کے لئے کچھ وقت درکار ہو ذہنی صلاحیتوں کو تیز کرنے کے لئے بہترین ہیں۔ آئیے ایسی ہی چند دلچسپ اور عجیب و غریب تصاویر آپ کو دکھاتے ہیں۔
بچہ پانی پر کیسے کھڑا ہے؟
اگر آپ کو بھی یہ احساس ہورہا ہے کہ بچہ پانی پر کھڑا ہے اور اس کے پاؤں ڈوب نہیں رہے تو یقیناً آپ کو تصویر پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسی تصاویر لمحوں کا کمال ہوتی ہیں۔
بھوک
بھوک صرف انسانوں کو ہی نہیں لگتی۔ اب جانے یہ بطخ کب سے بھوکی تھی جو ایک چپس کھانے کے لئے پورا منہ کھول لیا
گلاس لیک کیسے ہوگیا
گلاس سے پانی اوپر کے بجائے نیچے سے اس لئے بہہ رہا ہے کیونکہ یہ نیچے سے لیک ہوگیا ہے۔
بلب نے جگہ ہی تبدیل کرلی
یہ ایک ایسا انوکھا بلب ہے جیسے گھروں میں نخرے والے بچے ہوتے ہیں. جیسے بچوں کو ہر جگہ اپنی مرضی کرنی ہوتی ہے ویسے ہی اس بلب کو بھی قطار کے بجائے اپنی مرضی کی جگہ پر ہی روشنی دینی تھی