اکثر سوشل میڈیا پر کچھ ایسی ویڈیوز کافی وائرل ہو جاتی ہیں، جو کہ حادثات کی ہوتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا ہے، جس میں ایک بس اچانک عبادت گاہ کی دیوار میں جا گھسی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بس اچانک بے قابو ہو گئی، جس کے بعد ڈرائیور محتاط انداز میں بس کو کسی محفوظ مقام پر لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک روڈ پر بس داخل ہوتی ہے، جبکہ آگے ایک گاڑی بھی موجود ہے، جسے بچانے کی کوشش میں بس مخالف سمت پر چلی گئی۔
تاہم سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرائی اور پھر عبادت گاہ کی دیوار میں جا گھسی، جس سے دیوار بس کے اوپر ہی جا گری۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، اس سب میں جانی نقصان تو نہیں البتہ مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔