ان دنوں بھارت میں ایک نوجوان کی شادی کا چرچہ چل رہا تھا، جو اب ان کے گھر میں موت کے سماں میں بندھ گیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر بھارت نوجوان کاروباری شخصیت اور امیر ترین انسانوں میں شامل رتیش اگروال کافی چرچہ میں ہیں، اس کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ گزشہ ہفتے ان کی شادی تھی، جس میں بھارت کی مانی جانی شخصیات نے شرکت کی تھی۔
دوسری جانب شادی کے محض 3 دن بعد ہی رتیش اگروال، ان کی اہلیہ اور والدین اپنے گھر گروگرام میں واقع کثیر المنزلہ عمارت میں رہ رہے تھے۔
جہاں 20 ویں منزل سے والد اچانک گر کر ہلاک ہو گئے، اچانک والد گیلری سے گرے تو بیٹے سمیت سب نے بچانے کی کوشش کی، مگر 20 ویں منزل سے گر کر بچ پانا نہ ممکن تھا۔
رتیش اگروال کا ہوٹلز اور بڑی عمارتوں کا کاروبار ہے، یعنی جو شخص بڑی اونچی عمارتیں بناتا ہے، آج اسی کا والد اس اونچی عمارت سے گر کر ہلاک ہو گیا۔