900 روپے کا گوشت 350 روپے میں۔۔ رمضان سے قبل کراچی کا دکاندار سستے داموں میں گوشت کیوں بیچ رہا ہے؟ ویڈیو وائرل

image

مہنگائی جس طرح بڑھتی جا رہی ہے، ویسے ہی اب صارفین اور عوام اس کے بوجھ تلے دبتے جا رہے ہیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی مشہور دکان کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جس میں ایک قصاب دکاندار کم قیمت میں بڑے کا گوشت بیچ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپلوڈ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ہول سیل تازہ گوشت سستے داموں بیچا جا رہا ہے، جبکہ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ گراہکوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

اورنگی ٹاؤن 12 نمبر مین روڈ پر واقع یہ دکان سعید قریشی بیف کارنر کے نام سے کھولی گئی ہے، جہاں دکاندار کا کہنا تھا کہ ہم ہول سیل کا کاروبار کرتے ہیں، جبکہ دور دور سے لوگ گوشت خریدنے آتے ہیں۔

ڈیڑھ دو سال سے گوشت کے کام سے وابسطہ معراج قریشی نے اس مقام پر 3 ماہ پہلے یہ دکان لگانا شروع کی تھی، جو کہ اب کافی مقبول ہوتی جا رہی ہے۔

اس وقت کراچی میں 800 سے 900 تک ہڈی والا گوشت خریدا جا رہا ہے، لیکن اس دکان کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں صرف 350 روپے میں گوشت بیچا جا رہا ہے، بغیر ہڈی 500 روپے تک بیچا جا رہا ہے۔

دکاندار کا کہنا تھا کہ ہول سیل کا کام ہے، جانوروں کے جانور بکتے ہیں، جس سے کاروبار بن رہا ہے، ہم اپنا ذاتی مال بیچ کر یہاں کما رہے ہیں۔

جبکہ خریدار کو بھی یہ گوشت عام گوشت جیسا ہی لگا ہے، جس کی وجہ سے عوام بھی خوش دکھائی دے رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US