نماز ایسا فرض ہے جسے مردوں کے لئے مسجد میں ادا کرنا افضل قرار دیا گیا ہے۔ البتہ غریب مکینک، کارپینٹر وغیرہ اپنے کاموں میں لباس کی صفائی کا خیال نہیں رکھ پاتے جس کی وجہ سے وہ نماز نہ پڑھنے کے لئے بھی حیلے بہانے بناتے ہیں۔ مگر سب ایک جیسے نہیں ہوتے۔ ایسا ہی تصویر میں نماز پڑھنے والے شخص نے کیا جو اپنا الگ جائے نماز مسجد لے کر جاتا ہے۔
الگ جائے نماز لانے کی کیا وجہ بتائی؟
اس نوجوان سے جب مسجد میں اپنا الگ نماز لانے کی وجہ پوچھی گئی تو اس کا کہنا تھا کہ اس کے جسم اور کپڑوں پر داغ دھبے ہوتے ہیں اور وہ نہیں چاہتا کہ سجدہ کرنے سے مسجد کے جائے نماز پر وہ داغ لگ جائیں اس لئے وہ اپنا علیحدہ جائے نماز لاتا ہے اور پابندی سے مسجد میں نماز کی ادائیگی کرتا ہے۔
لوگوں کا ردعمل
سوشل میڈیا پر یہ تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس نوجوان کے جذبے کو سراہ رہے ہیں۔ بے شک نماز پڑھنے کے لئے صرف جذبے کی ضرورت ہوتی ہے باقی معاملات پروردگار خود طے کرلیتا ہے۔