میں 23 سال کی تھی جب میری ماں دوبارہ حاملہ ہوئیں ۔۔ خاتون کے ہاں بڑی عمر میں اچانک اولاد کی پیدائش سے بیٹی کیوں پریشان ہوئی؟

image

بچوں کی پیدائش کے درمیان کہا جاتا ہے کم از کم 2 سال کا وقفہ لازمی رکھیں یا پھر 3 سے 4 سال کا تاکہ ہر بچہ والدین سے برابر کا وقت اور توجہ حاصل کرسکے لیکن اتنا زیادہ وقفہ بھی نہ رکھیں کہ جب ایک بچہ جوان ہو جائے تو دوسرے کی پیدائش ہو جس پر بڑا بچہ شرمندگی محسوس کرے۔

ہمارے معاشرے میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے بات نہیں کی جاتی جبکہ یہ ہماری زندگیوں کا ایک بھرپور اور بہترین حصہ ہے جس پر بات کرنا اور اس کے مطابق عمل کرنا بھی ضروری ہے۔ اس سے نہ سرف ایک گھر صحت مند ہوتا ہے بلکہ معاشرہ بھی پھلتا پھولتا ہے۔

بھارتی ریاست کیرالا کی اننھیا کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ پیش آیا جب وہ 23 سال کی ہوئیں اور اس وقت ان کی والدہ حاملہ ہوگئیں۔ یہ سن کر ان کو حیرانی وہئی کہ میرے دوست میرا مذاق اڑائیں گے اور مجھ پر ہنسیں گے کہ میری شادی کی عمر میں میرے والدین کے ہاں ایک اور اولاد کی پیدائش ہوئی۔

ایک دن اچانک والد کا فون آیا اور بتایا کہ تمہاری ماں حمل سے ہے اور جلد ہی ایک نئے مہمان کی پیدائش متوقع ہے اور اب تو حمل کو 7 ماہ گزر چکے ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ اس وقت کیا ردعمل دوں اور کیسے ان لوگوں سے نظریں ملاؤں؟

چونکہ میں پڑھائی کی وجہ سے بینگلور میں رہتی تھی اور والدین کیرالا میں تھے۔ جب میں چھوٹی تھی تو ہمیشہ اپنے والدین سے ایک بھائی یا بہن کی خواہش کا اظہار کرتی تھی لیکن ماں نے مجھے بتایا تھا کہ میری پیدائش کے بعد ان کے یوٹرس میں کئی قسم کے مسائل ہوگئے تھے جن کی وجہ سے وہ دوبارہ حاملہ نہیں ہوسکتی تھیں۔ مجھے صرف یہی بات یاد تھی جس کو سوچ کر مجھے حیرانی اور غصہ آ رہا تھا۔

میں گھر گئی تو رونے لگی کہ اب سب مجھ پر ہنسیں گے اس وقت ماں نے مجھے بتایا کہ ہم کسی مندر میں گئے تھے اور وہاں منت مانگنے کے ساتھ ساتھ علاج بھی کروایا تھا اور اب ہمارے ہاں جلد ہی تمہارا چھوٹا بھائی آنے والا ہے یہ سن کر میں نے خود کو سنبھالا اور وقت کے ساتھ ساتھ سب نارمل ہوگیا، پھر بھائی کی پیدائش سے زندگی میں ایک مرتبہ پھر نئے رنگ بھر آئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US