دنیا میں ایسے عجیب و غریب رواج پائے جاتے ہیں جن کا سن کر یقین نہیں آتا۔ آئیے آپ کو ایسے چند ممالک کی سیر پر لئے چلتے ہیں جن کے رواج آپ کو حیران ہونے پر مجبور کردیں گے۔
دلہا کی رخصتی
دنیا کے ہر معاشرے میں شادی کے وقت لڑکی رخصت ہو کر لڑکے کے گھر جاتی ہے لیکن انڈونیشیا کے علاقے منانگکاباؤ میں دلہا رخصت ہو کر لڑکی کے گھر آتا ہے اور باقی کی زندگی وہیں رہتا ہے
مرد نہیں داخل ہوسکتے
ویسے تو ہر جگہ مرد گارڈز ہوتے ہیں لیکن کینیا میں یوجوما نامی ایک ایسا معاشرہ ہے جہاں مرد داخل ہی نہیں ہوسکتے۔ یہاں صرف خواتین کی حکومت ہے۔ دراصل اس قصبے کو ان خواتین کے لئے بنایا گیا جن کے شوہروں نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا تھا۔ یہاں صرف وہی مرد رہ سکتے ہیں جو یہاں رہنے والی خواتین کی اولاد ہیں۔
پورا مہینہ رونا ضروری ہے
شادی کے دن دلہن تو روتی ہیں لیکن چین میں توجیا قبیلے کی خواتین شادی سے ایک مہینہ پہلے اکھٹا ہو کر خوب روتی ہیں اور دلہن کو بھی رلاتی ہیں ۔ یہ سلسلہ پورے مہینے چلتا ہے